کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق نے سینئر صحافی عمران لاری کے انتقال پر ان کے گھر جاکر بڑے بھائی شبلی لاری اور نعمان لاری سے ملاقات واظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیٔ درجات لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔اس موقع پر
رکن قومی اسمبلی عبد الاکبر چترالی، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر، مرکزی ذمے دار شیخ عثمان ، سیکرٹری کراچی عبد الوہا ب، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، پریس کلب کے ممبر خلیل ناصرودیگر بھی موجود تھے۔