اسلام آباد:مندر کی تعمیر کیخلاف عدالت عالیہ میں درخواست دائر

149

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ چودھری تنویر اختر کی طرف سے دائر درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت مذہبی امور، چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر
ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کے لیے دی گئی زمین واپس لی جائے، ہندو مندر کی تعمیرکے لیے زمین کے ساتھ تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیے جائیں، پبلک انٹرسٹ کے لیے مندر پر تعمیراتی کام روکا جائے، ایچ 9 میں مندر کو دی گئی زمین ماسٹر پلان کے خلاف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ مندر سے متعلق عدالت مناسب احکامات جاری کرے۔