وزیراعظم اسامہ کو شہید قرار دیتے ہیں مگر بے نظیر کو شہید نہیں کہتے،بلاول بھٹو

549

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیتے ہیں مگر محترمہ بے نظیر بھٹوکو شہید نہیں کہتے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا، سانحہ کارساز سے لے کر بے نظیر بھٹو کی شہادت میں اسامہ بن لادن ملوث رہا، وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا مگر بے نظیر کو شہید نہیں بول سکتے، وزیراعظم تو احسان اللہ احسان اور بیت اللہ محسود کو بھی شہید کہہ سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ وزیراعظم غلطی کااعتراف کریں یاسب کوساتھ لیکرچلنےکااعلان کریں، ابھی بجٹ پاس ہی نہیں ہوااور2 دن پہلے پیٹرول بم گرادیا، حکومت نےپیٹرولیم لیوی بڑھاکرعوام کی جیب پرڈاکہ ڈالاہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافےکاغیرقانونی طریقےسےنوٹی فکیشن جاری کیاگیا جونوٹی فکیشن اوگرانےجاری کرناتھاوہ کوئی وزیرکیسےکرسکتاہے؟ یہ لوگ واپس اپنے حلقوں میں کیسے جائیں گےاورعوام کوکیامنہ دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی اپوزیشن میں تھی تون لیگ حکومت پرتنقیدکرتی تھپی ٹی آئی اپوزیشن میں تھی توبڑےبڑےدعوےکرتی تھی، وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔