امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسمبلی سے بجٹ پاس کرانا حکومت کی نہیں آئی ایم ایف کی کامیابی ہے۔
بجٹ کی منظوری پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ بجٹ 22کروڑ عوام کو نامنظور اور حکمرانوں کو منظور ہے،حکومت نے غیر حقیقی معاشی اعشاریے بیان کرکے عوام پر مہنگائی کا کوڑا برسا دیا ہے،بجٹ پاس ہوتے ہی عوام مہنگائی اور بے روز گاری کے سونامی کا شکار ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے بجٹ میں سوائے پریشانیوں کے اور کچھ نہیں،جی ڈی پی کا 40 فیصد آئی ایم ایف کے قرضوں کے سود کی ادائیگی میں چلاجائے گا،تعلیم ،صحت اور ترقیاتی کاموں کو لپیٹ کر ایک طرف رکھ دیا گیا ہے،بجٹ نے کرونا کے مارے عوام کے مسائل کو دوچند کردیا ہے ۔