حکومت معاشی استحکام، کرپشن کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے، اسد عمر

207

اسلام آباد (صباح نیوز) منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں معیشت کے مزید استحکام اور ملک سے بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ چینی بحران کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں حزب اختلاف کے رہنمائوں کے نام بھی شامل ہیں اور حکومت تمام ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ انہوں نے ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ملک کے مقبول ترین رہنما کی حیثیت سے بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے کیونکہ وہ عوام کی فلاح وبہبود کیلیے مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔