ایرانی سیکورٹی فورسز نے 100 پاکستانی لیویز کے حوالے کردیے

353

تفتان (آن لائن) ایرانی سیکورٹی فورسز نے 100 پاکستانی باشندوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے انچارج میرالہی بخش نوتیزئی کے حوالے کر دیا۔ غیر قانونی طریقے سے ایران میں جانے والے 100 پاکستانی باشندوں کو ایرانی کے سیکورٹی فورسز نے ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے ان گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام
پر راہداری گیٹ کے انچارج میرالہی بخش نوتیزئی ل کے حوالے کر دیا گیا راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ نے گرفتار پاکستانیوں کو ماسک دیے اور ان کی اسکریننگ بھی کی گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ قیدیوں کو پہلے قرنطینہ کیا جاتا تھا لیکن اب انھیں ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا بلکہ ان قیدیوں کو تفتان قرنطینہ سینٹر منتقل نہیں کیا جائے گا۔