سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر اسپورٹس حلقوں کا اظہار تعزیت

385

کراچی (سید وزیر علی قادری ) جماعت اسلامی کے سابق امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی سید منور حسن کے انتقال پر اسپورٹس کے حلقوں کی جانب سے اظہار تعزیت جاری ہے۔ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری، کے سی سی اے زون ایک کے سابق سیکریٹری سید منیر علی قادری نے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدیت پیش کیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے عہدیداران شوکت جاوید چیئرمین ، سید فخر علی شاہ صدر ، محمد محسن خان سینئر نائب صدر ،شیخ مظہر احمد سیکریٹری ، پرویز احمد شیخ میڈیا منیجر ، محترمہ سعدیہ علوی اور مسز عائشہ ارم چیئر پرسن اور سکریٹری خواتین ونگ و پاکستان فیڈریشن بیس بال اور پاکستان کی بیس بال فیملی کو سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر شدید غم ہے۔اللہ تعالٰی مرحوم پر اپنی لاتعداد رحمتیں نازل فرمائے اور مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق اور ہمت عطا کرے۔پاکستان فیڈریشن بیس بال اور بیس بال فیملی کے تمام ممبران سوگوار لواحقین سے دْکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور جنت میں اعلی مقام کے لئے اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں۔ آمین۔