اسلام آباد (نمائندہ جسارت) نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا، نیب نے احسن اقبال کیخلاف گواہوں کے بیان وڈیو لنک پر ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے شریک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی ہے، وعدہ معاف گواہ کی درخواست دینے والے ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ نیب نے احسن اقبال کیخلاف گواہوں کے بیان وڈیولنک پر ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سرکاری محکموں کے افسران نے کورونا کی وجہ سے نیب دفتر آنے سے معذرت کر لی ہے۔