حکومت عدلیہ ور میڈیا سمیت تمام اداروں پر کنٹرول چاہتی ہے ،سراج الحق

436

کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں پر کنٹرول چاہتی ہے۔عوام کی خدمت کا کام جوحکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ جماعت اسلامی اور الخدمت کر رہی ہے۔ انسان صرف شکم کانام نہیں بلکہ روح اور جسم کا مجموعہ ہے۔قلب اور روح دونوں کو چین و سکون درکار ہے اور یہ صرف اسلام ہی دے سکتا ہے۔اسلام کے پاس وہ نظام ہے جو روح اور جسم دونوں کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مجلس شوریٰ کے پہلے سیشن سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ کورونا کی شکل میں بڑی تباہی سے پہلے اللہ نے کچھ علامات دکھائی ہیں ان کو سامنے رکھ کر ہمیں مستقبل کا راستہ طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوف بیماریوں کی جڑ ہے۔سینیٹر سراج الحق نے نومنتخب اراکین شوریٰ حلقہ خواتین کو مبارکباد اور استقامت کی دعا دی ۔