راولپنڈی( آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کو رونا وائرس کو شکست دیدی جس کے بعد وہ ملٹری اسپتال (ایم ایچ) سے ڈسچارج ہو کر گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کو وہیل چیئر کی مدد سے گاڑی تک لے جایا گیا۔ شیخ
رشید کورونا وائرس کے باعث 11 جون سے ایم ایچ اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔ ان کا کہنا تھا اللہ تعالی نے کرم کیا ہے، عوام کی دعاؤں کی بدولت شفا ملی ہے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا شکریہ کہ وہ میری صحت کے لیے فکرمند رہے، دعاوں میں یاد رکھنے والے تمام احباب کا شکر گزار ہوں۔