اسلام آباد ( آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے گھر میں آئسولیٹ تھے تاہم اب وہ صحت یاب ہو گئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے بھی پیغام جاری کرتا ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے دعا کرنے والوں اور پارٹی کے لوگوں کا شکرگزار ہوں۔