راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کونی نوری متسودا نے جمعہ کو ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کووڈ۔ 19کے خلاف جنگ میں جاپان کی طرف سے پاکستان کے لیے تعاون کو سراہا ۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے خطے میں امن وسلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔