اوپن باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز 2020ء کے مقابلوں کے لئے2 جیوریز کمیٹیوں کا اعلان

203

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے آن لائن شیڈو اوپن باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز 2020ء کے مقابلوں کے لئے 2 جیوریز کمیٹیوں کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن صدر چوہدری محمد خالد محمود نے دونوں جیوریز کمیٹیوں کے ناموں کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں نتائج تیار کرنے کے لئے2 جیوریز کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں پرائمری جیوری اور فائنل جیوری شامل ہے۔ پرائمری جیوری کمیٹی حفیظ آغا (بلوچستان) کی سربراہی میں ہوگی، دیگر ممبران میں علی بخش (سندھ)، ارشد حسین (خیبر پختونخوا)، عبدالرشید (پاکستان آرمی)، ساجد راجہ (پاکستان ایئر فورس)، لیاقت مغل (پاکستان نیوی)، محمد طارق (پاکستان واپڈا) اور بشیر شجاع (پنجاب) شامل ہیں۔ اسی طرح فائنل جیوری کمیٹی یونس پٹھان (چیئرمین ریفری اینڈ ججز) کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جبکہ دیگر ممبران میں ارشد جاوید قریشی (آئیبا ریفری)، اسلم قریشی (آئیبا ریفری)، سید کمال خان (خیبر پختونخوا) اور چوہدری عبدالحق (پنجاب) شامل ہیں جبکہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ دونوں کمیٹیوں کے رکن/سیکرٹری ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث کوئی بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد نہیں ہو رہے ہیں جس پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن صدر چوہدری محمد خالد محمود کی خصوصی ہدایت پر آن لائن شیڈو اوپن باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز 2020ء کے مقابلوں کا انعقاد پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کیا گیا تاکہ کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس کو بحال رکھنے کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔