دھیرکوٹ،مسلم کانفرنس مری کے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی میں شامل

226

دھیرکوٹ(پ ر) مسلم کانفرنس مری کے سیکرٹری جنرل سردار نسیم عباسی 40سالہ رفاقت چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شامل ہو گے ،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرڈاکٹر خالد محمود،امیدوار قانون ساز اسمبلی میجر لطیف خلیق،جاوید عارف عباسی،نثار احمد شائق ،خالد زیدی،کی موجودگی میں دھیرکوٹ میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میںاپنے احباب کے ہمراہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ سردار نسیم عباسی اور ان کے احباب کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں جماعت اسلامی آزاد خطے میں نظام کی اصلاح کے لیے جدوجہد کررہی ہے تحریک آزادی کشمیر میں گراں قدر خدمات ہیں آج بھی مقبوضہ کشمیر کی ٹاپ قیادت جماعت اسلامی کی ہے 1947ء ہمارے آبائواجداد نے جہاد آزادی کاآغاز کیا اسی مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد برسرپیکار ہے نئے شامل ہونے والے ہمارے ماتھے کے جھومر معاشرے میں موجود اہل دانش اور پڑھے لکھے باکردار افراد جماعت اسلامی میں شامل ہو کر ہماری قیادت کریں جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے بیس کیمپ کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی ہمارا ہدف ہے۔اس موقع پرجماعت اسلامی دھیرکوٹ کے امیر راجا خالد محمود،عبیدالرحمن عباسی،رفعت رشید عباسی سمیت دیگر قائدین نے مبارکباد پیش کی ،شمولیتی تقریب کے بعد سردار نسیم عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سردار عبدالقیوم خان کی مسلم کانفرنس کا نظریاتی کارکن اور ایم ایس ایف آزادکشمیر کا بانی صدر بھی رہا ،ہمارا خاندان اپنے پولنگ اسٹیشن ریالہ کا پچاس فیصد افراد پر مشتمل ہے،اپنا کاروبار چھوڑ کر آکر ہمیشہ پولنگ اسٹیشن جتوایالیکن اب سردار عتیق کی مسلم کانفرنس میں نظریاتی اور مخلص کارکن کی کوئی عزت و قدر نہیںموجودہ مسلم کانفرنس مفادپرست اور چاپلوسی کرنے والے چند افراد کا ٹولہ ہے،ہمارے خاندان نے ہمیشہ بے لوث مخلصانہ طور پر مسلم کانفرنس کی سپورٹ کی،مختلف معاملات میں اپنی سینئر قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا لیکن قیادت نے ہمیشہ ہمیں نظر انداز کیا اور فون پربات کرنا تک گوارہ نہیں کیا کالج کے زمانے میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہا مگر بعد میں ایم ایس ایف آزاد کشمیر کی بنیاد رکھی اور آزادکشمیر کا صدر رہا۔سردار نسیم عباسی نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ قبل عبدالرشید ترابی میرے گھر تشریف لائے اور جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی مسلم کانفرنس چھوڑنے کے بعد میرے پاس بہترین انتخاب جماعت اسلامی تھا جو کام مسلم کانفرنس نے1947ء میں شروع کیا تھا جماعت اسلامی اسی کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ اس موقع پر اسعد فخرالدین راجا شعیب و دیگر نے سردار نسیم عباسی کو جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی تقویت کے لیے خوش آئند قرار دیااور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں نسیم صاحب کی شمولیت کے بعددیگر عوام علاقہ بھی جماعت اسلامی میں شامل ہوں گے ۔