اہم مسائل پر ضلع چیئرمین ٹھٹھہ کو ہنگامی اجلاس بلانے کے درخواست جمع

163

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ممبر ضلع کونسل ٹھٹھہ ایڈووکیٹ ثنا سومرو نے رائٹس آف چلڈرن ایکٹ 2013ء کے تحت ضلع ٹھٹھہ کے تمام پرائیویٹ اسکولز میں 10 فیصد غریب مستحق طلب و طالبات کو مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے سمیت ضلع کے سیکڑوں دوسرے اہم مسائل پر فیصلوں کے لیے ضلع چیئرمین ٹھٹھہ کو ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے درخواست جمع کرادی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹھٹھہ کی کوہستانی پٹی میں غلط ریکارڈ، جعلی ڈومیسائل، لاڑ پٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی سندھ بیراج، این ایف سی ایوارڈ، ضلع کونسل کی جانب سے مستحق طلبہ و طالبات کی اسکالر شپ، کورونا وائرس کی صورتحال میں پہلی صفوں میں لڑنے والے ڈاکٹر، پیرا میڈکس عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے قرار داد کی منظوری کے لیے فیصلے کیے جائیں۔ اس دوران ضلع کونسل ٹھٹھہ کے ممبر ایڈووکیٹ ثنا سومرو نے صحافیوں کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ بیراج لاڑ پٹی کے چار اضلاع ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان اور بدین کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا، جس کیخلاف فوری اجلاس طلب کیا جائے تاکہ ان اہم ایشوز پر قرار دادیں منظور کرائی جاسکیں۔