کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،رکن قومی اسمبلی عبد الاکبر چترالی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان محمد اصغر،نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو اور رکن آزادکشمیر اسمبلی عبد الرشید ترابی ،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن کی نماز جنازہ میں شریک کے لیے کراچی پہنچ گئے ۔علاوہ ازیں انہوں نے سید منورحسن کے گھر جاکر ان کے صاحبزادے سید طلحہ منور سے ملاقات و اظہار تعزیت کی
۔دریں اثنا امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سید منورحسن ایک نظریاتی انسان تھے اور نظریاتی انسان کبھی مرتے نہیں ہے ،مرحوم حق گو اور کردار کے غازی تھے ،انہوں نے ساری عمر اسلام اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردی ،ملک میں آمریت کے خلاف چلنے والے تحریکوں میں بھرپور حصہ لیا۔سید منور حسن کی نماز جنازہ میں ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا ۔جماعت اسلامی کے کارکنان دوست احباب ،عزیزواقارب بھی نماز جنازہ میں شریک ہوں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔