منور حسن کے انتقال سے کشمیری عظیم مجاہد سے محروم ہوگئے،سید صلاح الدین

250

مظفر آباد(صباح نیوز) ملت اسلامیہ کے عظیم رہنما،مردمجاہداور حق گوئی و بے باکی کی عملی تفسیر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسنؒ کے انتقال سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے پُر کرنا بہت مشکل ہے۔ کشمیری عوام ایک عظیم مجاہد و محسن سے محروم ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ ن کی دینی سیاسی
وسماجی خدمات کوقبول فرمائے۔ان خیالات کا اظہار حزب کمانڈ کو نسل کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت حزب سربراہ سید صلاح الدین نے کی ۔سید صلاح الدین نے کہا کہ سید منور حسن ؒ ملت اسلامیہ کے عظیم رہنما،مردمجاہداور حق گوئی و بے باکی کی عملی تفسیرتھے ۔وہ ایسے حق گو تھے قائد تھے جو بات حق سمجھتے تھے اس پر پھر نتائج سے بے پروا ہوکر ڈٹ جاتے تھے۔ اسلام کی سربلندی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا ۔اجلاس میں پرُنم آنکھوں سے ان کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی ۔