وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے محکمے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔
کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد راولپنڈی اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا سارا نظام بدل دیں گے، ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے ایسا نظام لائیں گے کہ ریلوے تبدیل ہو جائے گی۔
شیخ رشید نے ریلوے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کا نظام لائیں گے، ایم ایل ون میراخواب تھا جو حقیقت میں بدل گیا ہے۔