اسلام آباد: وفاقی وزیر اسدعمر کا کہناہے کہ کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کورونا کا خطرہ ٹل نہیں گیا،ہم نے معاشرے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس کیسزمیں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سےواحد حل احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہے اس لیے ماسک کو ملک بھرمیں لازمی قراردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جب کیسز بڑھے تو ایس او پیرپرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی گئیں، پھر لوگوں نے بھی حفاظتی تدابیر شروع کردی لہٰذا اگر ہم سب اپنا کردار ادا کریں تووبا کے پھیلاؤ کوکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 14جون کو حقائق سامنے رکھے تھے،20شہروں میں کورونا کیسز میں اضافے کی نشاندہی کی گئی تاہم دو ہفتے ایسے آئےجس میں بڑے شہروں کے بڑے اسپتالوں پر دباوَ بڑھا جبکہ اب 30 جون تک 2 لاکھ 25 ہزارکے قریب کیسزمتوقع ہیں۔