مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چینی چور کو چارٹر جہاز میں بٹھا کر لندن فرار کرادیا۔
مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے فیصلوں اور اختیار کے ناجائز استعمال سے چینی چوری کرائی، شوگر مافیا کی وکالت مسلم لیگ (ن) کررہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت دی، اس حقیقت کو جھٹلانے کے لیے کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں؟
ترجمان نے کہا کہ چینی چوری کے سرغنہ اعظم صرف اور صرف عمران خان ہیں،انہوں نے قوم کو سستی چینی بھی ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کی طرح دیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ دو سال سے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، قوم کو معلوم ہے کہ چینی، بجلی، گیس، خوراک ہر معاملے میں ان پر ڈاکہ جاری ہے،حکومت جھوٹے بیانات سے باشعور عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں دھونکی جاسکتی۔