لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ حیدری کی حد نودیرو چوک کے علاقے سے نامعلوم چوروں نے پرائمری اسکول ٹیچرعبدالفتاح مغیری کی گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل کے تالے توڑ کر موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر تفصیلات معلومات کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے پرائمری اسکول ٹیچر عبدالفتاح مغیری کا کہنا تھا کہ میری موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی تھی جہاں سے نامعلوم چور تالے توڑکر موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل واپس کروائی جائے۔