سکھر،چندہ جمع کرنے والوں کیخلاف کارروائی،4 ملزمان جعلی رسیدوں سمیت گرفتار

171

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر پولیس کا سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، مختلف کارروائیوں میں مزید 16 ملزمان گرفتار ۔ ترجمان پولیس کے مطابق روہڑی پولیس نے خفیہ طلاع پر حدود کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، غیرقانونی طور پر چندہ اکٹھا کرنے والے 4 ملزمان کوگرفتار کر کے جعلی رسیدیں و دیگر سامان برآمد کر کر کے مقدمہ درج کر لیا ،ملزمان میں گل محمد، عبدالکریم، مصری خان اور اعجاز چوھان شامل ہیں، دیگر کارروائیوں میں گٹکا منشیات فروش جواریوں سمیت چار ملزمان گرفتار قبضے سے پان پراگ ،گٹکا، مین پوری، جوئے کی مختلف اقسام کی گیمز موبائل فون نقدی برآمد کیے گئے۔ ملزمان میں آصف، وحید میرانی جواریوں میں پرویز اور لکمیر سولنگی شامل ہیں۔ائرپورٹ پولیس نے بچل شاہ میں کارروائی میں گٹکا فروش بلال عرف بلو کلھوڑو گرفتار پان پراگ گٹکا مضر صحت چھالیہ برآمدکر لی جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران بکی ڈیلر دلدار چوہان کو گرفتار کرلیا گیا ملزم کے خلاف دفعہ 5A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔تماچانی پولیس کا دوران ناکہ بندی پر حدود میں کارروائی، واردات کے ارادے سے کھڑے ملزم کو گرفتار کرلیا، قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین سمیت گولیاں برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ C سیکشن پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، گٹکافروش جواریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار مقدمات درج قبضے سے پان پراگ ،گٹکا مضر صحت چھالیہ، جوئے کی مختلف اقسام کے گیمز برآمدکر لیے۔ گرفتار ملزمان میں اعجاز، ریاض، بشیر میرانی رحیم داد، گٹکا فروش بہادر انصاری اور عثمان راجپوت شامل ہیں۔