عابداللہ شاہین کے والد انتقال کرگئے سراج الحق و دیگر کا اظہار افسوس

247

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے پرسنل سیکرٹری عابداللہ شاہین کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ مرحوم چند دنوں سے علیل تھے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغرسمیت قائدین جماعت نے عابد شاہین کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔