اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کو لیکچر دینے کا شوق ہے، وہ ٹی وی یا پارلیمنٹ میں جواب نہیں دیں گے، میں انہیں مباحثے کا چیلنج کرتا ہوں، سب سے کم شرح نمو موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے۔ کورونا سے پہلے ہی نیگیٹو گروتھ میں تھی، اس لیے ہم کہتے ہیں کہ آپ کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہو،آپ واحد وزیراعظم ہو جس نے نریندر مودی کی انتخابی مہم چلائی،لیکشن کے دنوں کہا مودی کامیاب ہوگا تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا، جس تیزی سے کورونا کی بیماری پھیل رہی ہے، اس بارے کارگل جنگ کی طرح کا کردار ادا کیا جا رہا ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میںخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں سب سے کامیاب پالیسی فارن پالیسی ہے۔ اگر بھارت کو برا کہا جا رہا ہے تو بھارت اقوام متحدہ کا غیر مستقل رکن کیسے بن گیا؟ آپ واحد وزیراعظم ہو جس نے نریندر مودی کی انتخابی مہم چلائی۔ الیکشن کے دنوں کہا مودی کامیاب ہوگا تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔کورونا وائرس کی صورتحال پرچیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس تیزی سے بیماری پھیل رہی ہے، اس بارے کارگل جنگ کی طرح کا کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ ہماری ریاست اس وقت کارگل جنگ کو ماننے کو تیار نہیں تھی۔ اگر وزیراعظم جمہوری طریقے سے منتخب ہوتے تو عوام کی فکر کرتے۔ یہ منتخب نہیں سلیکٹڈ ہیں۔بلاول نے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہو کہ ہم وبا کے مقابلے کے لیے تیار ہیں، اگر آپ تیار ہیں تو ڈاکٹرز اور نرسز کیوں رو رہے ہیں، یہ سب کچھ وزیراعظم کی انا کی وجہ سے ہوا، جتنے لوگ مریں گے، اتنا ہی معیشت کو نقصان ہوگا ۔