اسلام آباد (آن لائن) امریکی شہری سنتھیا رچی کی ملک بدری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست آج سماعت کیلیے مقرر کردی گئی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ سماعت کریں گے۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل چودھری افتخار احمد کی طرف سے دائر درخواست میں سنتھیا رچی، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف
آئی اے اور چیئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی کا ویزا مارچ 2020ءمیں ختم ہوچکا، اس وقت وہ پاکستان میں غیر قانونی طور مقیم ہے، اسے ڈی پورٹ کیا جائے اور ویزا لگنے تک سنتھیا رچی کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگائی جائے۔