رینٹل پاور کیس میں راجا پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان بری

343

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 شریک ملزمان کو رینٹل پاور کیس میں بری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اس کیس میں قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے کی پرویز اشرف گیپکو ریفرنس کے بعد
ایک اور نیب کیس میں بری ہوگئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ساہیوال رینٹل پاور کیس میں قومی خزانے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی نیب کی جانب سے اب تک ایسے کوئی شواہد ریکارڈ پر لائے گئے لہٰذا راجہ پرویز اشرف کو اس کیس سے بری کیا جاتا ہے۔