چیف جسٹس نے جسٹس فائز عیسیٰ کو دھھمکیوں کا نوٹس لے لیا

674

چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ملنے والی دھمکیوں کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جیف جسٹس نے شیعہ عالم آغا افتخارالدین مرزا کی جانب سے ججز کے حوالے سے کی گئی تضحیک آمیز گفتگو کا ازخود نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آغاز افتخار کی ویڈیو میں اعلی عدلیہ اور ججز کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں درخؤاست جمع کروائی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، پولیس نےدھمکیوں کا مقدمہ درج کرکے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں آغا افتخار مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جس نے کرپشن کی ہے، چاہے وہ زرداری ہو ،نوازشریف یا فائز عیسیٰ انہیں چین کی طرح فائرنگ اسکواڈ کے حوالے کردینا چاہئے۔