اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج ملک کی معیشت تباہی کی طرف پہنچ چکی ہے، ملک کی معیشت کو فوری طور پر بحال کرنےکیلیے قومی لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دو سال میں ملک کی معیشت کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ حکومت یہی کہتی رہتی کہ معیشت تباہ حال میں ملی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ کے5سال میں ہر سال جی ڈی پی ریٹ ہر سال کےمقابلےمیں بڑھا ہے، دو سال سے جی ڈی پی ریٹ مسلسل گر ا ہے، ہم نےمعیشت کو پانچ سال میں سنبھالا، انھوں نے دو سال میں فریکچر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم کہ ملک کی معیشت کو بحال کرنے میں آنےوالی حکومت کو کتنا وقت لگے گا، قوم سے ایسے ایسے وعدے کیےگئےکہ قوم کو ان امیدوں نےمار دیاہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ میں پیش کیاگیا ٹیکس ریونیو کا ہدف حکومت حاصل نہیں کرسکتی، تاریخ میں پہلی دفعہ بجٹ کا آؤٹ لیٹ پچھلے بجٹ کےمقابلےمیں سکڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے5سال میں10ارب کا قرضہ لیا،تو بجلی کےمنصوبے لگائے، موٹروےبنایا، ہم نے دس ہزار ارب کےقرضےلےکر ملک کے چپےچپےمیں ترقی کےجال بچھائے، موجودہ حکومت نےقرضے لے کر کیا ترقیاتی کام کرائے؟
احسن اقبال نے کہا کہ کسی ایک شعبے میں حکومت ایک سمت دینے میں کامیاب نہیں ہوئی، آج سرمایہ کار ملک سے باہر جارہےہیں ، حکومت نے ہر بزنس مین کو چور کہہ دیا ہے۔