اسلام آباد (آن لائن) منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کا معاملہ،حمزہ شہباز نے التوا کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وکلا طبیعت ناساز ہونے کے باعث لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کی جائے۔ معاملے کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل 26 جون کو کرے گا۔