لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ،ڈاکٹر فرید احمد ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کی مغفرت ،پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعااور خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے ۔