وینزویلا کو تیل پہنچانے والے 5 ایرانی جہازوں کے کپتانوں پر امریکی پابندیاں

106

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایران کے 5جہازوں کے کپتانوں پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی کپتانوں پر وینزویلا کے صدر مادورو کی حکومت کو 15 لاکھ بیرل تیل مہیا کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے تحت کپتانوں کے اثاثے منجمد کر لیے جائیں گے اور وہ امریکا کے پانیوں میں جہاز نہیں چلا سکیں گے۔ یاد رہے کہ ایران نے 5تیل بردار جہازوں پر مشتمل ایک قافلہ وینزویلا کی مدد کے لیے بھیجا تھا۔