بہاولنگر، پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کا خطرناک اشتہاری گرفتار

274

بہاولنگر(این این آئی) تھانہ صدر چشتیاں پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ایک سال سے مطلوب خطرناک A کیٹیگری کامجرم اشتہاری، ٹارگٹ افینڈر ،ناجائز اسلحہ سمیت چار شراب فروش گرفتار، مجرمان کے قبضے سے 100لیٹرشراب, رپیٹر 12بوراور پستول 30 بور معہ 6روند برآمد ،مجرمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر چشتیاں انسپکٹرجاوید اختر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اے کیٹیگری کامجرم اشتہاری جہانگیر عرف جھنگوکو گرفتار کرلیا، مجرم اشتہاری جہانگیر تھانہ صدر چشتیاں پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں ایک سال سے مطلوب تھا۔ مجرم اشتہاری واردات کے بعد گرفتاری کے خوف سے مختلف اضلاع میں روپوش رہا،پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاری جہانگیر کو گرفتار کیا،مجرم اشتہاری جہانگیر نے اپنے سات ساتھیوں کے ہمراہ چک نمبر 33فتح سیم نالہ کے قریب محمد ناصر نامی شہری سے اسلحہ کے زور پر زبردستی موٹرسائیکل ، 3 موبائل فونز اور نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ مجرم اشتہاری جہانگیر کے ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کر چالان ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر ہوچکے ہیں۔اسی طرح پولیس ٹیم نے ایک ٹارگٹ افینڈرز افتخار کو گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر علی رضانے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر 105فتح کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سعید کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ ریپیٹر 12 بوراور پستول30بورمعہ 6رائونڈ برآمد کر لیے۔اسی طرح سب انسپکٹر صفدر ضیغم شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ماڑی شوق الٰہی، 9گجیانی کے قریب سے ملزمان ماجد علی، زین العابدین، اللہ رکھا اور ذوالفقار سے 100لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پولیس ٹیموں کا جرائم کی بیخ کنی کے لیے سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے سلسلے میں جاری مہم کے دوران ضلع بھر میں جرائم میں واضح کمی ہوئی ہے۔عوامی خدمت، عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔