لاڑکانہ ،لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 10 دکاندار گرفتار

147

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کردہ 10 روزہ سخت لاک ڈائون کے پانچویں روز شہر کے اہم کاروباری مراکز مکمل طور بند رہے جبکہ ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے شہر کے لاہوری محلہ میں قائم گنے کے جوس کی دکانوں پر کارروائی کرکے 10 سے زائد دکانداروں اور محنت کشوں کو گرفتار کرکے حد کے تھانہ سول لائن منتقل کیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو کا کہنا تھا کہ سخت لاک ڈائون کے دوران کسی کو بھی دکان کھولنے کی اجازت نہیں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جائیں گے۔