ٹِک ٹاک کے مقابلے میں چنگاری ایپ لانچ

804

نئی دہلی: دنیا کی مقبول ترین  چینی ایپ ٹِک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے بھارت نے چنگاری ایپ کے نام سے اپنی ایپ لانچ کردی۔

بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے ، چین نے رواں ماہ کے دوران 20 سے زائد بھارتی فوجیوں کو مار ڈالا ہے جس کے جواب میں بھارت نے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم جاری ہے جبکہ مودی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ بھارت نے چینی ایپ ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی ایپ ‘چنگاری’ لانچ کی جسے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ سے زائد صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ چنگاری ایپ کے ذریعے صارفین ٹک ٹاک کی طرح لپ سنکنگ کرکے مختصر ویڈیوز بنا سکتے ہیں اور سماجی رابطے بھی کرسکتے ہیں کیونکہ ایپ میں صارفین کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ دنیاکی مقبول ترین چینی ایپ  ٹِک ٹاک کو اس وقت دنیا  کروڑوں لوگ استعمال کررہے ہیں ۔