پی ٹی آئی کو چیلنج دیے ہوئے 72 گھنٹے گزرچکے ، انتظار کررہا ہوں، بلاول

91

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیلنج دیے ہوئے 72 گھنٹے گزرچکے ہیں، جن اسپتالوں کو پی ٹی آئی سندھ سے چھیننے کی کوشش کررہی ہے، ان کی طرز کا کوئی ایک اسپتال ملک میں دکھادے۔اپنے ٹوئٹ میں بلاول زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی این آئی سی وی ڈی جیسے کسی ایک اسپتال کا نام بتادے جو 9 برس میں بنایا ہو۔72 گھنٹے گزرجانے کے باوجود میرا چیلنج پی ٹی آئی سے پورا نہ ہوسکا، میں انتظار کررہا ہوں۔بلاول زرداری نے کہا کہ وزیراعظم
ابھی تک کیوں چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش ہیں؟ خطے کی صورت حال انتہائی گھمبیر ہے اور ملک کا وزیر اعظم نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش میں مصروف ہے ۔