سانگھڑ : سیم نالے میں نہاتے ہوئے 5بچے ڈوب گئے

164

سانگھڑ( رپورٹ: سلیم ملک)سانگھڑ شہر کے قریب سے گزرنے والے سیم نالے میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے 3 کوزندہ بچالیاگیا جبکہ 2بچے بلو اور عرفان کھوسہ ڈوب کر جاں بحق
ہوگئے، جن کی نعشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردیں گئی۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں 5 بچے نہانے کیلیے سیم نالے چلے گئے اور گہرا پانی ہونے کی وجہ سے ڈوب گئے، جس کے بعد مقامی افراد نے پولیس کی مدد سے 3بچوں کو زندہ نکال لیا جبکہ 2بچوں بلو بنت اللہ بخش کھوسہ اورعرفان کھوسہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے ایس پی سانگھڑ جاوید حسن بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے، 3بچوں کو مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے بچالیا گیا جبکہ ایک ننھی کلی بلو بنت اللہ بخش کی لاش بھی نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ دوسری جانب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سانگھڑ کی جانب سے ضلع بھر میں بہنے والی تمام نہروں،سیم نالوں، شاخوں اور واٹر کورسسز میں نہانے پر پابندی عایدہے دفع 144کا نفاذ ہے لیکن اس کے باوجود سانگھڑ شہر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر موجود سیم نالے میں یہ اندونہاک واقع پیش آیا اس کا ذمے دار کون ھے اس سوال کا جواب سانگھڑ کے شہری ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی سانگھڑ سے مانگتے ہیں۔