گلگت بلتستان اسمبلی آج تحلیل ہوجائے گی ،میر افضل وزیر اعلیٰ نامزد

133

اسلام آباد(صباح نیوز)گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد آج24جون کو گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہوجائے گی اور حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی آئی جی پولیس میر افضل کو نگراں وزیراعلی گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی وہ کل حلف اٹھائیں گے اور اپنی کابینہ بھی تشکیل دیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں جسٹس ریٹائرڈ مظفر حسین کو وزیر قانون، صحافی ایمان شاہ کو وزیر اطلاعات، سابق رکن جی بی اسمبلی دیدار علی کو وزیر بلدیات ، شاہد عالم یا معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کو وزیر سیاحت، ڈاکٹر جلیل یا ڈاکٹر حسن اماچہ کو وزیر صحت، راجا ناظم وزیر خوراک، خوشی محمد طارق کو وزیر جنگلات مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ آئینی طور پر نگراں حکومت کو 90روز کے اندر عام انتخابات کرانے ہیں تاہم کووڈ 19- کے ماحول میں انتخابات کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔