دادو،تاج کالونی کی رہائشی خواتین کا قبضہ مافیا کیخلاف احتجاج

127

دادو(نمائندہ جسارت )دادو کی تاج کالونی کی رہائشی خواتین جنت لونڈ، رحمت لونڈ نے دادو پریس کلب پہنچ کرکے قبضہ مافیا اور پولیس کے ظلم کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے چچا زاد بھائی اشرف لونڈ جو سعودی میں رہتا ہے وہ جرائم پیشہ افراد کی مدد سے ہمارے گھر پر قبضہ کرکے ہمیں جان لیوا دھمکیاں دے رہا ہے، دادو کی عدالت سے ہمیں تحفظ حاصل ہونے کے باوجود ہمارے اوپر مقدمہ درج کراکے ہمارا ایک نوجوان مزدور میر محمد لونڈ کو گرفتار کروادیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ 2009ء میں جڑیو خان سومرو سے کچا مکان خرید کر بنوایا اور کاغذ بھی بنوائے تھے بااثر قبضہ مافیا اشرف لونڈ اور دیگر کے خلاف ایس ایس پی آفس دادو میں شکایت کرنے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لارہی ہے۔ پولیس ملزمان کی سہولت کار بنی ہوئی ہے جس کے باعث ہمیں خوف ہے کہ اشرف لونڈ ہمارے گرفتار نوجوان کو پولیس کی مدد سے نقصان نہ پہنچادے۔ انہوں نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے اپیل کی ہے کہ بااثر افراد کے کہنے پر گرفتار نوجوان کو آزاد کرایا جائے اور بااثر قبضہ مافیاہ سے ہمیں نجات دلائی جائے۔