لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) چند روز قبل رینجرز پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کیخلاف لاڑکانہ میں پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ زندہ آباد کی جانب سے درگاہ قائم شاہ بخاری سے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی میں شرکا ملک دشمن عناصروں کی گرفتاری کے علاوہ رینجرز کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین لیاقت ابڑو، یونس ابڑو، نذر حسین، طارق اعوان، راجا منیر جتوئیاور آصف علی عباسی و دیگر کا کہنا تھا کہ چند روزقبل رینجرز کے جوانوں پرکریکر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ایسے ملک دشمن عناصروں کی فوری گرفتاری چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی فورسز سے بہت پیار ہے اور پاک رینجرز سندھ میں امن امان کو قائم رکھنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گرد حملے میں شہیدہونے والے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔