سکھر ،صوبائی وزیربلدیات نے پانی بحران کا سخت نوٹس لے لیا

170

سکھر(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر بلدیات کا روہڑی شہرمیں پانی بحران کا نوٹس پبلک ہیلتھ انتظامیہ کو فوری پانی بحالی کی ہدایت نیوواٹر ورکس تالاب پر اضافی موٹر نصب متاثرہ علاقوں میں دن ورات سپلائی جاری بوسیدہ پائپ لائن تبدیل کرکے کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے مستقبل بنیادوں پر پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یہ بات پیپلزپارٹی رہنما کمیل حیدر شاہ نے بتائی۔ سکھرکے جڑواں شہر روہڑی کے بیشتر گنجان آباد علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی کے شدید بحران متاثرہ شہریوں کے احتجاج اور مسلسل اخبارات میں خبروں کی اشاعت کا صوبائی وزیر بلدیات واطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے نوٹس لے لیا، پبلک ہیلتھ انتظامیہ کو روہڑی شہرکے تمام متاثرہ علاقوں میں پانی سپلائی کی فوری بحالی کی ہدایات کے بعد پبلک ہیلتھ انتظامیہ انتہائی متحرک ہوگئی اور اس نے روہڑی نیوواٹرورکس تالاب کا پانی سپلائی کرنے کے لیے نیو ٹربائن پمپنگ موٹر لگاکر روہڑی سٹی کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے دن رات سپلائی جاری رکھی۔ اس سلسلے میں پبلک ہیلتھ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اضافی موٹریں لگانے سے پانی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا دوسری جانب صوبائی بلدیاتی وزیر سیدناصرحسین شاہ کے فرزند صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ سید کمیل حیدر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہڑی سید ناصرحسین شاہ کا سیاسی حلقہ اور آبائی شہر ہے عوامی شکایات پر پانی بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں واٹرسپلائی تالابوں پر پانی سپلائی موٹروں بجلی ودیگر مسائل کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں زیرزمین پانی کی پائپ لائنیں بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکی ہیں اور کرڑوں روپے کی لاگت سے نئی پائپ لائن بچھائے جانے کا کام تیزی سے جاری ہے جلد شہر بھرمیں پانی کی مستقل بنیادوں پر سپلائی شروع ہونے سے پانی قلت کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔