مریم اورنگزیب کا وینٹی لیٹرزمیں خرابی کی شکایات کا نوٹس لینے کا مطالبہ

366

لاہور: مریم اورنگزیب نے کا کہنا ہے کہ حکومت وینٹی لیٹرز اور ڈاکٹرز کی شکایات کو  دور کرے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ملک میں کورونا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرزمیں فنی خرابی کی شکایات تشویشناک ہیں جبکہ کورونا کے دوران وینٹی لیٹرزکی خرابی مجرمانہ غفلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ وزیر صحت ہیں،ڈی جی ہیلتھ کو بلاکر پوچھیں کہ وینٹی لیٹرز کا کیا مسئلہ ہے؟ عمران صاحب وینٹی لیٹرز کے استعمال میں فنی خرابی ٹھیک کرانے کیلئے ڈاکٹرزکی شکایات کا نوٹس لیں۔

مریم اورنگزیب نےاسپتالوں میں فراہم کردہ وینٹی لیٹرز میں خرابی کی شکایات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے اموات بڑھتے مریضوں کی تعداد کے دوران وینٹی لیٹرزکی خرابی مجرمانہ غفلت ہے۔