نوابشاہ ،تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج میں کورونا وائرس کی تشخیص

363

نواب شاہ(رپورٹ کاشف رضا) تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج میں کورونا وائرس کی تشخیص ۔سیشن جج کو دوران سماعت رپورٹ موصول ۔سیشن جج نے خود کو قرنطینہ کر لیا ۔کورونا سے متعلق رپورٹ کی
اطلاع پر دوران کارروائی کمرہ عدالت کو خالی کرالیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھرڈایڈیشنل سیشن جج حافظ عطا اللہ کو کورنا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں عدالتی ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کو دوران سماعت کورنا وائرس سے متعلق مثبت رپورٹ موصول ہوئی تو وہ عدالتی کارروائی میں مصروف عمل تھے ۔کورونا سے متعلق رپورٹ کے بعد عدالت میں جاری سماعت ملتوی کرکے کمرہ عدالت کو وکلاء اسٹاف اور پیشی پر آئے سائلین سے خالی کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونا کے بعد عدالتی عملے اور وکلاء میں خوف ہراس پھیل گیا ہے ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت کو فوری طور پر خالی کراکر بند کردیا گیا ہے۔