سکھر (اے پی پی) احتساب عدالت میں جج کی تعیناتی نہ ہوسکنے کے باعث پی پی پی کے رہنما خورشید شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت ایک بار پھر 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی‘ سکھر میں احتساب عدالت کے جج امیر علی مہیسر کے تبادلے کے بعد نئے جج کا تقرر نہیں ہوسکا
ہے جس کے باعث سید خورشید احمد شاہ کے خلاف آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت نہ ہوسکی اور دوبارہ سماعت کی تاریخ 14 جولائی مقرر کی گئی۔