فیصل آباد میں کرکٹ میچ کھیلنے پر 9 افراد گرفتار اور 200 سے زائد تماشائیوں کو قرنطیہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر نے کرکٹ میچ کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کھلاڑیوں سمیت 200 سے زائد تماشائیوں کے اجتماع پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 9 افراد کو گرفتار کرلیا اور باقیوں کو گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کا پھیلائو روکنے کے لیے حکومت نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔