پشاور(اے پی پی)کوہاٹ پولیس نے اسلحہ سمگلر نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے ا سمگلر کو گاڑی سمیت حراست میں لیا ہے۔ پکڑے گئے اسلحے میں 35پستول، 1کلاشنکوف، 36چارجرز اور 3500 کارتوس شامل ہیں۔پکڑا گیا اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع کو اسمگل کیا جارہا
تھاجسکا گرفتار ملزم نے اعتراف کرلیا ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔