اسلام آباد میں 189 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جارہا ہے ،اسد عمر

126

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں 189 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جارہا ہے ، 39 سی ڈی اے 13پولی کلینک جبکہ پمز اسپتال میں مزید 117 بیڈز کا اضافہ کیا جارہا ہے جہاں وبا کو روکنے کیلیے اسپتالوں کا نظام بہتر بنایا جارہا ہے وہاں ایس او پیز پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور کورونا سے خود کو محفوظ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اسپتالوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوںنے کہا کہ 3 روزکے دوران اسلام آباد کے اسپتالوں میں 189 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جارہا ہے ان میں سے 20 بیڈز سی ڈی اے ہسپتال کو دے دئیے گئے ہیں ایک دو دنوں میں مزید 39 بیڈز بھی سی ڈی اے اسپتال کو دے دیے جائیں گے ، 13 بیڈز کا پولی کلینک میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پمزاسپتال میں منگل کو مزید 40 آکسیجن بیڈز فعال ہو جائیں گے جبکہ بدھ کے روز 52 بیڈز کا اضافہ کردیا جائے گا اور جمعرات کو مزید 25 بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا ۔