نوابشاہ (سٹی رپورٹر) پریس کلب نوابشاہ کے ممبر و سینئر صحافی و نجی ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر سید علی محمد شاہ لکیاری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ نوابشاہ پریس کلب کو احتیاطیتی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے باعث سیل کردیا گیا۔ انتقال پر امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بے نظیر آباد سرور احمد قریشی، اسلم نوری، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ف، ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں، ڈائریکٹر اطلاعات شہید بینظیرآباد شفیق حسین میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام عباس گوراہو، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی ودیگر عملے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی محمد شاہ نے صحافت میں اپنا مقام اپنی خوش اخلاقی سے بنایا تھا۔ مرحوم اپنی صحافتی ذمے داریاں بڑی ایمانداری سے ادا کرتے رہے، اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔