لاڑکانہ، دس روزہ لاک ڈائون، تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند

170

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے نافذ کردہ دس روز لاک ڈائون کے دوسرے روز بھی شہر کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، جس سے روز کمانے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں، سخت لاک ڈائون کی وجہ سے ٹریفک بند ہونے سے مریضوں کو بھی اسپتال آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم لاک ڈائون کے باوجود حکومت کی جانب سے اشیاء خورونوش، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپس اور زراعت کے کاروبار سے منسلک دکانوں کو ایس او پیز کے تحت صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لاڑکانہ میں 1300 سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آچکے، جن میں سے 940 سے زائد مریض صحتیاب ہیں جبکہ 300 سے زائد مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔