پیپلزپارٹی خود کچھ کرتی ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے،مراد سعید

294

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی خودکچھ کرتی ہے نہ دوسروں کوکرنے دیتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول کو خیبرپختونخوا دورے کی دعوت دیتا ہوں، انہیں دکھاﺅں گا خیبرپختونخوا میں 7سالوں میں کیا کیا۔ پی پی چیئر مین ہمیں بھی سندھ میں دکھائیں انہوں نے اب تک کیا کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کی سیاست صرف بیانات تک محدود ہے، احساس پروگرام پربھی بلاول سیاست کرتے ہیں، انہوں (بلاول)نے خود کچھ نہیں کرنا اگردوسرے کچھ کرتے ہیں توسیاست کرتے ہیں۔مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ غربت کے لحاظ سے فنڈزمختص ہونے سے سندھ کا 10 فیصدحصہ بڑھا۔ عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں۔ بلاول جس حلقے سے منتخب ہو ئے وہ ابھی بھی پسماندہ ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لاڑکانہ میں احساس سینٹرپروگرام کادورہ کیا۔ وہ کوروناسے متاثرہ افراد کےلیے ہرجگہ پہنچیں گے۔ کہاگیاوزیراعظم کادورہ سندھ سیاسی تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے زخموں پرمرہم نہیں رکھا۔ احساس کیش پروگرام کے تحت لاکھوں لوگوں کوامدادمل چکی۔ غریب اورمزدورطبقے کی بحالی وزیراعظم کی اہم ترجیح ہے۔ پیپلزپارٹی خودکچھ کرتی ہے نہ دوسروں کوکرنے دیتی ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ ملک سے غربت کاخاتمہ وزیراعظم کامشن ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستحقین تک امدادپہنچائی، شہریوں کے مسائل حل کرنے پرآپ سیاست شروع کردیتے ہیں، کراچی میں وفاقی نمائندے اپنی مدد آپ کے تحت امداد کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے مواصلات کا کہنا تھاکہ کراچی میں پانی کامسئلہ بناہواہے، ٹڈیوں کے حملے سے سندھ میں چھوٹے کسانوں کانقصان ہورہاہے، سندھ جہاں ٹڈیوں کاحملہ ہوا،وہاں حکومت نے گاڑیاں ہڑپ کرنےکامنصوبہ بنا لیا، ایمرجنسی بنیادوں پرٹڈی دل کے تدارک کےلیے اقدامات کیے۔ سندھ حکومت نے راشن دینے کا وعدہ کیا لیکن دیا کسی کو نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ این سی اوسی میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا جاتا ہے، بلاول کی سیاست صرف بیانات تک محدودہے۔ بلاول کاچیلنج قبول کرتاہوں اورانہیں خیبرپختونخوا آنےکی دعوت دیتاہوں، میں خودبھی سندھ آﺅں گااور ہسپتالوں کادورہ کروں گا۔لیگی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت نے کوئی بہتر ہسپتال نہیں بنایا، 70 سال ملک پرحکومت کرنیوالے باہر سے علاج کرارہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول سندھ کے لوگوں کوروزگاردینے میں رکاوٹ نہ بنیں، بلاول صحت کی مد میں ملنے والے ساڑھے 5کھرب کا جواب نہیں دے سکے، ڈاکٹرفرقان کووینٹی لیٹرزنہیں ملا تھا، پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے زخموں پرمرہم نہیں رکھا۔