سکھر، تعلقہ اسپتال روہڑی میں او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات

138

سکھر (نمائندہ جسارت) تعلقہ اسپتال روہڑی میں او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوامی شکایات کے مطابق کوئی بھی ڈاکٹر مریضوں کو چیک کرنے کو تیار نہیں، مریض کی کوئی سننے والا نہیں، ہڑتال کی آڑ میں مریضوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔